محاصرے اور تلاشی
ڈوڈہ میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اورتلاشی کی تلاشی کارروائی
جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیںبھارتی فوجیوں نے ضلع ڈوڈہ میں آج مسلسل دوسرے روز بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری رکھی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے گزشتہ روزٹھاٹھری کے علاقے بھلڑہ میں آپریشن شروع کیا تھاجوآج بھی جاری رہا۔یہ کارروائی رواںہفتے کے شروع میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی معراج ملک کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندی کے بعد ڈوڈہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد کی گئی ہے۔ ضلع بھر میں مسلسل پابندیاں عائد ہیں۔آخری اطلاعات آنے تک فوجی آپریشن جاری تھا۔





