مقبوضہ جموں و کشمیر

ورلڈ کشمیر اوئیر نس فورم کی طرف سے کل یوم سوگ منانے کی اپیل

syed-ali-geelaniواشنگٹن 02 ستمبر(کے ایم ایس)
واشنگٹن میں قائم ورلڈ کشمیر اوئیرنس فورم نے دنیا بھر کے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیدعلی گیلانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آئندہ جمعہ کو یوم سوگ کے طور پر منائیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکام نے غیر قانونی طور پر اپنے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سید علی گیلانی کو گزشتہ ایک دہائی تک اپنے گھر میں نظر بند رکھا۔ مسلسل قید تنہائی سے ان کی صحت پر منفی اثرات پڑے اور وہ متعدد عارضوں میں مبتلا ہو گئے اور وہ گزشتہ شب سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پردوران حراست داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔فورم نے واشنگٹن سے جاری ایک بیان میںتمام مساجد اور اسلامی مراکز سے کل نماز جمعہ کے بعد سید علی گیلانی کا غائبانہ نماز جنازہ اداکرنے کی بھی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button