متفرقات
سرینگر : سڑک حادثے میں 21سالہ نوجوان جاں بحق

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے گرمائی دارلحکومت سری نگر کے مضافاتی علاقے شالہ ٹینگ میں آج سڑک حادثے میں ایک 21 سالہ نوجوان جانبحق ہوگیا۔
کشمیر میڈیاسرو س کے مطابق موٹر سائیکل اور ایک گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں فائق مظفر نامی نوجوان شدید زخمی ہوا ۔ اسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کیاگیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ہسپتال حکام نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے موٹر سائیکل سوار فائق مظفر کی جان بچانے کی سخت کوششیںکیں لیکن وہ دم توڑ گیا۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔





