بھارت
بھارتی سپریم کورٹ نے اروندھتی رائے کی کتاب کے خلاف درخواست مسترد کردی

نئی دہلی،:بھارتی سپریم کورٹ نے معروف مصنفہ ارو ن دھتی رائے کی کتاب ‘مدر میری کمز ٹو می’ کی فروخت، نشریات اور نمائش پر پابندی لگانے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی چیف جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جویمالیا باغچی پر مشتمل بنچ نے کیرالہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست گزار راجا سمہن کی اپیل مسترد کر دی۔ عدالت نے کہا آپ کسی مصنف کے خیالات سے تو اختلاف کر سکتے ہیں لیکن ان خیالات کے خلاف عدالت نہیں جاسکتے۔
عدالت نے درخواست گزار کو محض تشہیر کے لیے ایسی درخواستیں دائر کرنے کے خلاف بھی خبردار کیا۔






