World

بھارتی وزیر خارجہ کاحالیہ بیان اشتعال انگیزاور بے بنیاد ہے، پروفیسر چینگ

بیجنگ:
پاکستان کی مسلح افواج کے بارے میں بھارتی وزیر خارجہ کا حالیہ بیان نہ صرف اشتعال انگیز اور بے بنیاد ہیں بلکہ یہ بھارت کی اپنی ناکامیوں اور عدم استحکام کے اقدامات سے جان بوجھ کر توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان خیالات کا اظہار بیجنگ میں قائم سفارت کاری اور بین الاقوامی مطالعات کے بارے میں چینی تھنک ٹینک چہار انسٹی ٹیوٹ کے سینئر ریسرچ فیلو پروفیسر چینگ ژیژونگ نے کیاہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ بیان بازی اورہرزہ سرائی سے پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو کم نہیں کیا جاسکتا ۔ پاکستان کی مسلح افواج نے رواں سال مئی بھارت کے ساتھ تنازعے کے دوران اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا وضح طورپراظہار کیاتھااور بھارت کو شرمناک شکست دی تھی ۔انہوں نے کہاکہ بھارت طویل عرصے سے پاکستان کے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی ناکام کو شش کر رہاہے ۔ یہ خطے میں عدم استحکام کو ہوا دینے اور پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی میں اپنے کردار سے عالمی توجہ ہٹانا کی ایک مذمو ش کو شش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی وزیرخارجہ کے اس اشتعال انگیز بیان سے ظاہرہوتاہے کہ بھارت کو علاقائی امن اور ہم آہنگی کی بالکل بھی کوئی پرواہ نہیں ہے ۔پروفیسر چینگ نے کہا کہ بھارت کو بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے  اپنے ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی فسطائیت اور ہندوتوا نظریات کا جائزہ لینا چاہیے۔ یہ نظریہ بھارت میں ہجوم کی طرف سے وحشیانہ تشدد ،جبری گرفتاریوں اور عبادت گاہوں کومنہدم کئے جانے کے واقعات اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کا باعث بن رہا ہے جسے عالمی برادری نظر انداز نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہاکہ پربقائے باہمی اور سفارتکاری کے لیے پاکستان کا عزم بھارت کی جارحیت کے بالکل برعکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت واقعتا علاقائی استحکام چاہتا ہے تو اسے اپنا جھوٹا پروپیگنڈہ ترک کرتے ہوئے اپنی داخلی ناکامیوں کو دور کرنا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button