بھارت
نئی دلی:شدید دھند کی وجہ سے فلائٹ آپریشن متاثر

نئی دلی:
بھارت کے دارلحکومت نئی دلی میں شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث پروازوں کی آمد ورفت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محکمہ موسمیات نے نئی دلی میں ایک بیان میں کہاہے کہ شدید دھند اوردھوئیںکی وجہ سے حد نگاہ صبح6.30بجے تقریبا 50میٹر تھی، جس کی وجہ سے فضائی کمپنیوں کو اپنی پروازوں کامجبور اشیڈول تبدیل کرنے پڑے ۔ پروازوںمیں تاخیر کی وجہ سے دلی ایئرپورٹ پر مسافروں کاشدید رش لگ گیا اورلوگوں کو مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔






