مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں میں دو الگ الگ مقامات سے پاکستان کے نشان والے غبارے برآمد

 

جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے جموں خطے میں قابض حکام نے دو الگ الگ مقامات سے بظاہر پاکستانی نشان والے دو غبارے برآمد کئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع سانبہ میں پورمنڈل کے علاقے پچولی سے ملنے والے ایک غبارے پر انگریزی اور اردوزبانوں میں ”ایس جی اے پاکستان”لکھا تھا جبکہ دوسرا غبارہ رام گڑھ سیکٹر کے علاقے سوانکھا سے برآمد ہوا جس پر مبینہ طور پر پاکستانی کرنسی نوٹ لگا تھا۔ دونوں غبارے کھلی زرعی زمین میں پڑے تھے جن کو حکام نے تحقیقات کے لیے اپنی تحویل میں لیا۔قابض حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ غبارے کس طرح مقبوضہ علاقے میں پہنچے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارت کے فوجی طرز عمل اورسخت اقدامات کے باوجود خطے کی صورت حال نازک ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیرپاامن کے لیے تنازعہ کشمیر کو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ناگزیر ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button