بھارتی ریاستی پرستی میں دہشت گردی خطہ کے امن و امان کیلئے سنگین خطرہ قرار

اسلام آباد:بھارتی حمایت میں مبینہ دہشت گردی کو خطے کے امن و امان کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تجزیہ کاروں کاکہنا ہے کہ اکھنڈ بھارت کا ہندو انتہا پسند نظریہ اور ہمسایہ ممالک کے اندرونی معاملات میں مسلسل بھارتی مداخلت خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہی ہے۔رپورٹس کے مطابق بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسوب سرگرمیوں کے تحت بنگلہ دیش میں ایک اور نوجوان سیاسی رہنما پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیشی پولیس کے مطابق یہ واقعہ شہر کھلنا میں پیش آیا، جہاں نیشنل سیٹزن پارٹی کے رہنما محمد مطالب شیکدر کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔بھارتی میڈیا ادارے بھاسکر انگلش کے مطابق محمد مطالب کو قریب سے سر پر گولی ماری گئی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔






