مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر : انتظامیہ کا میر واعظ پر اپنے ”ایکس اکاﺅنٹ پروفائل“ میں تبدیلی لانے کیلئے دباﺅ

سابق چیئرمین حریت کانفرنس نے ” چیئرمین “ کا لفظ پروفائل سے ہذف کر دیا

 

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ کی طرف سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق پر اپنے ایکس اکاﺅنٹ پروفائل میں تبدیلیاں لانے کیلئے سخت دباﺅ ڈالا گیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے آج صبح اپنے” ایکس“ اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ” حکام کی طرف سے ان پر دباو¿ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ اپنے سوشل میڈیا پروفائل میں تبدیلیاں کریں“۔
میر واعظ عمر فاروق جو حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین بھی ہیں، نے اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے اب ایکس پروفائل سے ”چیئرمین حریت کانفرنس “ کا لفظ ہذف کر دیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ تبدیلیاں نہ لانے کی صورتحال میں ان کا ایکس اکاﺅنٹ بند کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ میر واعظ کے ایکس ہنڈل پر 2لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔
یاد رہے کہ مودی حکومت نے اگست 2019میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے میر وعظ کی سربراہی میں قائم عوامی مجلس عمل سمیت حریت کانفرنس کی تمام اہم اکائیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔انتظامیہ نے سرینگر میں قائم حریت کانفرنس کے ہیڈکوارٹر کو بھی سیل کر دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button