مقبوضہ جموں و کشمیر
پونچھ ، کشتواڑاضلاع میں بھارتی فورسز کا تلاشی آپریشن
جموں:
بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز نے کشتواڑ اور پونچھ اضلاع میں مختلف مقامات پر بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج،پیراملٹری اورپولیس نے ضلع کشتواڑ کی وادی کیشوان چترو جبکہ ضلع پونچھ کے کھنیتار ٹاپ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تلاشی کی کارروائیاںشروع کیں ۔تلاشی آپریشن میںڈرون کیمروں اوردیگرجدیدآلات کے علاوہ سراغ کتوں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
بھارتی حکام نے کہا کہ ان علاقوں میںتلاشی آپریشن مشکوک نقل وحرکت کی اطلاعات پرشروع کیاگیا ۔آخری اطلاعات تک بھارتی فورسز کا آپریشن جاری تھا۔





