مقبوضہ جموں و کشمیر

26 جنوری بھارت کے یومِ جمہوریہ کو یومِ سیاہ منایا جائے،کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل

سرینگر: کل جماعتی حریت کانفرنس نےغیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر، آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 26 جنوری، بھارت کے یومِ جمہوریہ کو یومِ سیاہ کے طور پر منائیں تاکہ اپنی مادرِ وطن پر بھارتی غیر قانونی قبضے کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا جا سکے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر اور دیگر علاقوں میں نظربند کشمیری قائدین مسرّت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک اور سیدہ آسیہ اندرابی کی تصاویر والے پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں جن میں جنوری میں پیش آنے والے سوپور، گاو¿کدل، کپواڑہ اور ہندواڑہ کے قتلِ عام کو اجاگر کیا گیا ہے۔ پوسٹرز میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 26 جنوری کو بھارتی یومِ جمہوریہ کو یومِ سیاہ کے طور پر منائیں۔پوسٹرز میں واضح کیا گیا ہے کہ کشمیر ی کبھی بھی اپنے حقِ خودارادیت کے جائز مطالبے سے دستبردار نہیں ہوں گے اور یہ جدوجہد اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گی۔ پوسٹرز میں ”ہندوستان کے نام نہاد یوم جمہوریہ کو وطن پر ناجائز قبضے، قدرتی وسائل کے استحصال، اور سیاسی رہنماں، کارکنوں اور نوجوانوں کی من مانی نظربندیوں کے خلاف یوم سیاہ کے طور پرمنائے جانانے کے پیغامات درج ہیں۔”
پوسٹرز میں کہا گیا ہے کہ بھارتی جمہوریت ایک دھوکہ ہے اور نئی دہلی کے غیر قانونی، غیر جمہوری اور جابرانہ اقدامات سے عالمی برادری کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔ پوسٹرز میں واضح کیا گیا کہ غیر قانونی قید و بند سے حریت رہنماو¿ں کے عزم کو متزلزل نہیں کیا جاسکتا اور وہ حقِ خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔
پوسٹرز میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت یومِ جمہوریہ تو مناتا ہے مگر خود سب سے بڑا جمہوری حقوق کا پامال کرنے والا ملک ہے۔ اس وقت بھارت عملاً ہندوتوا آر ایس ایس/بی جے پی نظریے کے تحت چلایا جا رہا ہے جو انسانیت، امن اور شناخت کا دشمن ہے اور اقلیتوں کے تمام حقوق پامال کیے جا رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button