مقبوضہ جموں و کشمیر
اْدھم پور، وی پی این کے استعمال پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج

جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموںو کشمیر کے ضلع ادھم پور میں بھارتی پولیس نے ایک خاتون کے خلاف موبائل فون پر ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) استعمال کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خاتون کی شناخت مینا شرما کے طور پر ہوئی ہے، جن کے خلاف (بی این ایس) کے تحت پابندی کی خلاف ورزی کا مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مینا شرما کا موبائل نمبر وی پی این سروسز استعمال کر رہا تھا، جس کے بعد معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔اس اقدام نے مقبوضہ کشمیر میں ڈیجیٹل آزادی پر عائد کی جانے والی پابندیوں کے حوالے سے سنگین خدشات کو جنم دیا ہے، جبکہ انسانی حقوق کے حلقوں نے اسے شہری آزادیوں پر ایک اور قدغن قرار دیا ہے۔







