جھارکھنڈ:بھارتی فورسز نے سی پی آئی ۔مائوسٹ کے16ارکان کو ہلاک کر دیا

نئی دلی:بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں بھارتی فورسز نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مائوسٹ کے ایک سینئر لیڈرسمیت 16 افراد کو ہلاک کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز نے جھارکھنڈ کے مغربی ضلع سنگھ بھوم کے گائوں کمبھڈیہ اور سرندا جنگل کے قریب نکسل علیحدگی پسندوں کے خلاف محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مرکزی کمیٹی کے رکن انل دہ المعروف پتیرام مانجھی سمیت 15 افراد کو ہلاک کر دیا ۔آپریشن میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مائوسٹ کے دیگر سرکردہ لیڈروں مپلا لکشمن رائو،جنرل سیکریٹری تھیپری تھروپتی ، پاکا ہنومنتھولو ، پسونوری نارہاری ، مسیر بسرا اور ماجی دیوبھی ہلاک شدگان میں شامل ہیں ۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی جمعرات کی صبح چوٹانگرا پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع کمبھڈیہ گائوں کے قریب شروع کی گئی تھی۔سول سوسائٹی گروپوں اور سیاسی رہنما ئوں نے ان ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سی پی آئی-مائوسٹ کے ارکان کوجعلی مقابلے میں ہلاک کیاگیاہے۔بھارت بھر میں انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کے گروپوں نے بھی سی پی آئی ۔ مائوسٹ کے ارکان کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کی ہے۔پیپلز یونین فار سول لبرٹیزکاکہناہے کہ سی پی آئی ایم ۔مائوسٹ کے ارکان کے خلاف انتقامی کارروائیاں آئینی اورقانونی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں ۔کوآرڈینیشن آف ڈیموکریٹک رائٹس آرگنائزیشن نے گرفتار مائونوازباغیوں کو فوری طور پر عدالت میں پیش کرنے اور مبینہ مقابلوں کی عدالتی تحقیقات کامطالبہ کیاہے ۔
ادھر ریاست چھتیس گڑھ ریاست کے بلودابازار-بھٹاپارہ ضلع میں اسٹیل پلانٹ کے سپنج آئرن مینوفیکچرنگ یونٹ میں فلائی ایش کے لیک ہونے 6مزدور ہلاک اور5 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔






