مقبوضہ جموں و کشمیر
راجوری :سڑک حادثے میں 11 مسافر زخمی
سرینگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں آج ایک سڑک حادثے میں کم از کم گیارہ مسافر زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حادثہ ضلع کے علاقے بٹونی میں ایک چھوٹی مسافر بس کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔ ٹاٹر پھٹنے کے بعد ڈرائیور نے گاڑی پر سے کنٹرول کھو دیا، جس کی وجہ سے یہ سڑک پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 11مسافر زخمی ہو گئے ۔ زخمی مسافروں کو علاج کیلئے سرکاری میڈکل کالج جموں منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے








