مقبوضہ جموں و کشمیر
آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے خلاف مقبوضہ جموں وکشمیر میں احتجاجی مظاہرے

سرینگر:امریکہ اور اسرائیل کے حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیر کےمختلف علاقوں میںاحتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سینکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور پرامن مارچ کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔سرینگر کے علاقے سعدہ کدلی میں لوگوںنے اس حملے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اسی طرح کے احتجاجی مظاہرہ وادی کے دیگر علاقوں میں بھی کئے گئے۔






