بھارت

بہار : ہندواتنہاپسندوں کے وحشیانہ تشدد سے ایک مسلم بزرگ جاںبحق

پٹنہ:
ہندتوا بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت والی ریاست بہار میں ہندوانتہاپسندوں نے ایک بزرگ مسلمان کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیاہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بہار میں رواں ماہ کے اوائل میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے سے بھارت میں مسلمانوں کو ہندتوا بلوائیوں کی طرف سے درپیش وحشیانہ مظالم ، بدسلوکی اورامتیازی سلوک کے بڑھتے ہوئے رحجان کی عکاسی ہوتی ہے۔ریاست کے ضلع دربھنگہ کے گائوں جھگڑوا میں 65سالہ مسلمان بزرگ عبدالسلام کو منیش کمار رام، اس کے بھائی روشن کمار رام اور اس کی والدہ وملا دیوی نے لوہے کی سلاخوں سے بے دردی سے تشدد کانشانہ بنایا اور سر پر زخم آنے سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button