بھارت

چھتیس گڑھ :بجلی گھر میں دھماکہ سے 19افراد ہلاک

رائے پور:
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک پاور پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑ ھ کر 19ہو گئی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گزشتہ روز ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع شکتی میں ایک بجلی گھر کے بوائلر میں دھماکا ہوا تھا ۔ یہ پاور پلانٹ ویدانتا لمیٹڈ کے زیرِ انتظام کام کر رہا تھا، جو لندن میں مقیم ویدانتا ریسورسز کی ذیلی کمپنی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس چیف پرفل ٹھاکر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اس دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 19 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے 17افراد مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ غالبا پائپ لائن پھٹنے کی وجہ سے ہوا، جس کے نتیجے میں انتہائی گرم بھاپ ان لوگوں پر گری جو اس وقت وہاں دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے۔ویدانتا ریسورسز کے چیئرمین اور ارب پتی تاجر انیل اگروال ہیں۔وزیر اعلی وشنو دیو سائے نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے قصورواروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کا یقین دلایا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں صنعتی حادثات اکثر پیش آتے رہتے ہیں، جن کی بڑی وجہ حفاظتی قوانین پر عمل درآمد کی کمی اور ناقص سکیورٹی انتظامات ہیں۔ گزشتہ ماہ بھی بھارت کی ایک پٹاخہ فیکٹری میں آگ لگنے سے 17افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button