بھارت

اوڈیشہ : سی آر پی ایف کی گاڑی الٹنے سے متعدد اہلکار زخمی

Image

سنبھل پور: بھارتی ریاست اوڈیشہ کے ضلع بارگڑھ میں سینٹرل ریزروپولیس فورس کی ایک گاڑی الٹنے کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ اتابیرا اور ڈمدما پل کے قریب پیش آیا جب سی آر پی ایف اہلکاروں کو سنبھل پور سے چھتیس گڑھ کے علاقے جگدل پور لے جانے والی گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر الٹ گئی ۔حادثے کے بعد مقامی افراد نے فوری طور پر پولیس اور ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی، جس کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی اہلکاروں کو نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کیا ۔بعد ازاں تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ویر سریندر سائی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ریسرچ برلا منتقل کیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button