مقبوضہ جموں و کشمیر

ریاسی میں سلال پن بجلی منصوبے کے کنٹریکٹ ملازمین کی ہڑتال میں شدت

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی میں سلال پن بجلی منصوبے کے کنٹریکٹ ملازمین نے مسلسل 12ویںروز بھی اپنی ہڑتال جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ ان کے مطالبات پورے نہیں کر رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق احتجاجی کارکنوں نے کہا کہ وہ ملازمت مستقل کرنے اور اجرتوں میں اضافے سے متعلق مسائل اٹھاتے رہے ہیں لیکن ابھی تک کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نئی مستقل تقرریوں کی کمی کی وجہ سے کنٹریکٹ ملازمین پن بجلی منصوبوں میں کام کا ایک بڑا حصہ سنبھال رہے ہیں۔احتجاج کرنے والے کارکنوں میں سے ایک نے بتایاکہ زیادہ تر کام کنٹریکٹ ملازمین کر رہے ہیں، اس کے باوجود ہمارے تحفظات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔کارکنوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات پر توجہ نہ دی گئی تو احتجاج کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں این ایچ پی سی کے دیگر منصوبوں تک بڑھایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ڈول ہستی پن بجلی منصوبے میں بھی اسی طرح کا احتجاج کیاگیا تھا اور سلال میں جاری ہڑتال ان کے مطالبات کو منوانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔مظاہرین نے ملازمتوں کی مستقلی اور تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا اور اس مسئلے کو مزید تاخیر کے بغیر حل کرنے پر زور دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button