مقبوضہ جموں و کشمیر
جموں: قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسوں کے خلاف مظاہرے
سرینگر03ستمبر ( کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جموں خطے کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کیے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع کٹھوعہ کے علاقے ہیرا نگر میں طلباءنے گرداری لال ڈوگرہ میموریل گورئمنٹ ڈگری کالج کے باہر مظاہر ہ کیا ۔ وہ کالج میں ایڈمیشن نہ ملنے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔طلباءنے اس موقع پر محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے خلاف اور اپنے مطالبے کے میں نعرے لگائے۔ ادھمپور میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ( پی ایچ ای) کے ورکروں نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا دیا۔
جموں کے جین بازار میں لوگوں اور دکانداروں کی ایک بڑی تعداد نے سڑک کی خستہ حالی کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔