مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی ریاستی حیثیت کو بلیک میلنگ کے لئے استعمال کر رہی ہے: عمر عبداللہ

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی ریاستی حیثیت کے معاملے پر بلیک میلنگ کی سیاست کررہی ہے اور علاقے میں منتخب حکومت کے کام میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمرعبداللہ نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کی توسیع میں تاخیر کی وجہ نیشنل کانفرنس کے اندر کوئی اختلاف نہیں بلکہ ریاستی حیثیت نہ ملنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کابینہ میں توسیع اس لیے رک گئی ہے کہ ہمیں ریاست کا درجہ نہیں دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کے بیانات سے ثابت ہوتا ہے کہ جب تک بی جے پی کو یہاں حکومت نہیں ملتی، وہ ہمیں ٹھیک سے کام نہیں کرنے دے گی اور وہ جموں و کشمیر کو ریاست نہیں بننے دے گی۔عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو ریاست کے نام پر ڈرایا جا رہا ہے اور بی جے پی بلیک میلنگ کی سیاست کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں حد بندی صرف بی جے پی اور اس کے دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کی گئی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button