بھارتی فوج مقبوضہ جموں وکشمیر میں وی ڈی جی کے دہشت گردوں کو تربیت دے رہی ہے

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج نے امرناتھ یاترا سے قبل ضلع رامبن میں بدنام زمانہ ویلیج ڈیفنس گارڈز کے دہشت گردوں کے لئے ایک خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ تربیتی پروگرام سرینگر جموں ہائی وے کے قریبی گاﺅںکبی، گاندھری، کھتر، مغلہ اور بھٹنی سے تعلق رکھنے والے وی ڈی جی ممبران کے لیے منعقد کیا گیا۔ بھارتیفوج نے دعویٰ کیا کہ تربیت کا مقصد مقامی تیاریوں کو بڑھانا، بھارتی فورسز کے ساتھ ہم آہنگی کو بہتر بنانا اور سالانہ امرناتھ یاترا کے دوران سیکورٹی کو یقینی بنانا ہے۔وی ڈی جی ارکان کو فائرنگ کی پوزیشنوں، ہتھیاروں کے استعمال اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مشقیں کروائی گئیں۔مقبوضہ علاقے میں سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ویلج ڈیفنس گارڈز کو مسلح کرنا اور تربیت کا سلسلہ جاری رہنا ایک سنگین تشویش کا باعث ہے کیونکہ ایسے اقدامات سے بھارتی فوجیوں کے زیر قبضہ شہری علاقوں کی صورتحال مزید ابتر ہوجاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی دہلی سالانہ یاترا کو علاقے پر اپنے قبضے کو مستحکم کرنے اور مسلح سویلین گروپوں کے کردار کو بڑھانے کے لئے استعمال کر رہی ہے۔تجزیہ کاروں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی فوجی موجودگی اور مسلح سرگرمیوں میں شہریوں کی شمولیت پرانسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے تنقید کے باوجود اس طرح کے پروگرام بی جے پی کی زیرقیادت بھارتیحکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں فوجی نقطہ نظر کو ادارہ جاتی شکل دینے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہیں۔






