بھارت

اترپردیش: مودی پر تنقید، پولیس نے 70سالہ مسلم شخص کو گرفتار کر لیا

لکھنو:بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں پولیس نے ایک70 سالہ ایک مسلم شخص کو وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ گوگی آدتیہ ناتھ کیخلاف ریمارکس کی پاداش میں گرفتار کرلیا ہے ۔ گرفتار شخص کی شناخت احسان کے طورپر ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق احسان نے عیدالاضحی کی نماز کے بعد ایک مقامی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کے خلاف آواز بلند کی تھی ۔ انہوں نے مسلمانوں کو وندے ماترم گانے پرمجبور کرنے کا حوالے دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ اور ریاستی وزیراعلیٰ یوگی ناتھ کونتقیدکا نشانہ بنایا تھا۔ ان کے اس بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد پولیس نے اسکا نوٹس لیا اور مقدمہ درج کیا ۔ بعد ازاں پولیس نے70سالہ احسان کو 29مئی کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے ان کی گرفتاری کی ویڈیو بھی جاری کی جس میں انہیں لنگڑاتے ہوئے اور اپنے کان پکڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button