مقبوضہ جموں و کشمیر
انسانی حقوق کارکن احسن انتو سرینگر کے اسپتال میں داخل
سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کے معروف کارکن محمد احسن اونتو کوسرینگر کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق احسن انتوجگر کے عارضے میں مبتلا ہیں اور سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔حریت رہنماو¿ں نے احسن انتو کی بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔احسن اونتو نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور وہ گزشتہ کئی سال سے انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والی اہم شخصیت کے طورپر جانے جاتے ہیں۔






