بھارت

سکھوں کی شناخت کو عالمی سطح پر نشانہ بنایا جا رہا ہے: جتھیدار گیانی کلدیپ سنگھ گرگج

امرتسر:گولڈن ٹیمپل میں آپریشن بلو اسٹار کی 42 ویں برسی کے موقع پر اکال تخت کے قائم مقام جتھیدار گیانی کلدیپ سنگھ گرگج نے کہاہے کہ سکھوں کی شناخت اور مذہبی علامات کوعالمی سطح پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گیانی کلدیپ سنگھ گرگج نے سکھوں پر زور دیا کہ وہ متحد رہیں اور پنجاب کی جڑوں سے جڑے رہیں۔ انہوں نے پنجاب میں انسدادِ توہین مذہب کے قانون میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا اور برطانیہ میں کرپان پر پابندی کے مطالبات کے خلاف خبردار کیا اور اسے سکھوں کی مذہبی شناخت پر حملہ قرار دیا۔اکال تخت پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران مختلف سکھ تنظیموں نے خالصتان کے حق میں نعرے لگائے۔جتھیدار نے بڑھتے ہوئے عالمی چیلنجوں میں سکھ ورثے اور علامتوں کے تحفظ پر زور دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button