بھارت
بھارت :منی پور میں بھارتی فورسزکاخواتین مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال ، 22خواتین زخمی

امپھال:بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور کے ضلع اکھرول میں بھارتی پیراملٹری فورس آسام رائفلز کے اہلکاروں نے خواتین کے ایک پرامن مظاہرے کو روکنے کے لئےطاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس سے کم از کم 22 ناگا خواتین زخمی ہوگئیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ناگا خواتین مشعل بردار احتجاج کررہی تھیں اوربھارتی فورسز نے انہیں روکنے کے لئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔ پیراملٹری فورس کے ساتھ جھڑپ میں22 خواتین زخمی ہوئیں۔ تمام 22 زخمیوں کواکھرول ڈسٹرکٹ ہسپتال میں داخل کیا گیا۔بھارتی فورسز کی کارروائی نے مقامی برادریوں میں شدید غم و غصے کو جنم دیا ہے جن کا کہنا ہے کہ آسام رائفلزنے پرامن خواتین مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔






