آزاد کشمیرجنیوا

جنیوا میں کشمیر ی وفد کی آئی ایف جے کے سابق صدر سے ملاقات ،کشمیری صحافیوں کی حالت زارسے آگاہ کیا

جنیوا: جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 62ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے کشمیری وفد نے انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کے سابق صدر سے ملاقات کی اورانہیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں آزادی صحافت کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری وفد نے آئی ایف جے کے سابق صدرجم بوملہ کو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں صحافیوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں میڈیا کے پیشہ ور افراد کو ڈرانے دھمکانے، ہراساں کرنے، ظلم و بربریت اور من مانی گرفتاریوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس کا مقصد آزاد آوازوں کو خاموش کرنا اور پریس کی آزادی کو دبانا ہے۔وفد نے کہا کہ بھارت نے متنازعہ علاقے میں کالے قوانین کے استعمال اورپابندیوں کے ذریعے صحافیوں کے لیے فرائض کی ادائیگی ناممکن بنادی ہے جو آزادی اظہار اور پریس کے لئے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ معیارات کی خلاف ورزی ہے۔وفد نے ماضی میں کشمیری صحافیوں کو درپیش مشکلات کو اجاگرکرنے پر انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہرکی کہ تنظیم مقبوضہ جموں وکشمیرمیں پابندیوں اور جبر کا سامنا کرنے والے صحافیوں کی حمایت جاری رکھے گی۔کشمیری وفد میں ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ، ڈاکٹر ولید رسول اور نائلہ الطاف کیانی شامل تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button