مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر: بھارتی پیرا ملٹری اہلکار پر اسرار حالات میں ہلاک ہو گیا

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرکے گرمائی دارلحکومت سری نگر میں بھارتی پیرا ملٹری انڈو تبت ین بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی ) کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی )پر اسرار حالات میں ہلاک ہوگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آئی تی بی پی کی 37ویں بٹالین سے وابستہ اے ایس آئی یتم لال بھارتی ہندو امرناتھ یاترا کی ڈیوٹی پر تعینات تھا۔ اسے بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا جس کے بعد اسے سرینگر کے فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔






