بی جے پی کو دستور سے ہمیشہ پریشانی لاحق رہی ہے ، کانگریس
ngress
نئی دلی: کانگریس نے کہا ہے کہ بی جے پی پارلیمنٹ کے ایوان زیرین لوک سبھا میںدو تہائی اکثریت کے لیے جدوجہد کر رہی ہے کیونکہ اس کا اصل اور حتمی نشانہ ریزرویشن کو ختم کرنے کیلئے آئین میں ترمیم کرنا ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کانگریس کے جنرل سیکرٹری جئے رام رمیش نے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ حکمران جماعت بی جے پی پہلے خواتین کو تحفظات کے بہانے انتخابی حلقوں کی از سر نو حد بندی چاہتی تھی ، اسکا اصل مقصد ریزرویشن کو پوری طرح ختم کرنا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی نے اب پارٹیوں میں توڑ پھوڑ کی سیاست بھی شروع کر دی ہے ، اس نے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) میں پھوٹ ڈالی اور اب شیو سینا میں پھوٹ ڈال رہی ہے ، یہ سب لوک سبھا میں دو تہائی اکثریت کے حصول کیلئے کیا جا رہا ہے ۔ جئے رام رمیش نے کہا کہ اب بی جے پی کے پاس تین برس رہ گئے ہیں اور وہ مختلف طریقوں سے دستور میں ترمیم چاہتی ہے ، بی جے پی کو ہمیشہ دستور سے پریشانی لاحق رہی ہے








