ہندو انتہا پسند بی جے پی کے دور میں بھارت اقلیتوں کیلئے غیر محفوظ

نئی دلی: ہندوانتہا پسند تنظیم بی جے پی کے دور میں بھارت اقلیتوں کیلئے غیرمحفوظ ملک بن گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت میں ہندوانتہا پسندوں کے ہاتھوں مسلمان اورمسیحی برادری پر تشدد،عبادت گاہوں اوراملاک پر حملوں میں تیزی سے اضافہ ہواہے۔بھارتی جریدے ہندوستان گزٹ کے مطابق مہارشٹرا کے ضلع سانگلی کے گائوں آرلا کے مسلمانوں کوہندوانتہا پسندوں کے حملوں کے بعد معاشی مشکلات کا سامنا ہے، 9 جون کو منعقدہ ایک تقریب میں معاشی بائیکاٹ کے بعد گائوں والوں نے مسلمانوں سے لین دین بند یا محدود کردیاہے۔دی انڈین ایکسپریس کے مطابق وزیرمالیات چندرشیکھرباونکولے نے اعلان کیا ہے کہ عیسائی مشنری تنظیموں کی ملکیتی تمام زمینوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی، ایک ہفتہ قبل مسیحی وفد نے ہندوانتہا پسندوں کی دھمکیوں پرممبئی پولیس سے تحفظ کی درخواست کی تھی۔انسانی حقوق کے کارکن ہرش مندر کے مطابق بی جے پی اور آر ایس ایس ایسے بھارت کے حامی ہیں، جہاں مسلمان اورعیسائی دوسرے درجے کے شہری بن کررہیں، بھارت میں مسلمانوں،مسیحیوں اورپسماندہ طبقات کیخلاف ہندوانتہا پسندوں کے مظالم نے نام نہاد سیکولر ریاست کی قلعی کھول دی ہے۔






