مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ میں آزادی پسند کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے

امرناتھ یاترا کیلئے حفاظتی اقدامات کی آڑ میں سامبا میں تلاشی کی کارروائیاں

سرینگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ میں کئی گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشی کی کارروائیاں عمل میں لائیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے ضلع کے بونیار ، کمل کوٹ ، کریری ، کنزر اور دیگر علاقوں میں تحریک آزادی کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے، مکینوں کو ہراساں کیا اور موبائل فون ، لیب ٹاپ اور دیگر ڈیجیٹل آلات ضبط کر لیے۔
بھارتی فورسز اور ایجنسیوںنے مقبوضہ علاقے میں گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوںکا سلسلہ تیز کر دیا ہے جسکا مقصد کشمیریوں کو غیر قانونی بھارتی قبضے کو چیلنج کرنے کی پاداش میں انتقامی کارروائیوں کا نشان بنایا، انہیں خوف ودہشت کا شکار کرنا اور تحریک آزادی سے باز رہنے پر مجبور کرنا ہے۔
دریں اثنا بھارتی فورسز نے امرناتھ یاترا کیلئے حفاظتی اقدامات کی آڑ میں جموں خطے کے ضلع سامبا کے علاقوں نوناتھ کھڈ، گھاگوال سمیت ملحقہ ریلوے ٹریک پر تلاشی کی کارروائیاںکیں۔ پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ ، پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فوس(سی آر پی ایفµ اور ریلوے پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے حساس مقامات ، جنگلاتی علاقوں ، ویران عمارتوں وغیرہ کی باریک بینی سے تلاشی لی۔ تلاشی آپریشن کے اختتام پر سرینگر جموں شاہراہ پر امرناتھ یاترا کی حفاظت پر مامورپولیس اہلکاروںکو خصوصی بریفنگ دی گی ۔ بھارتی پولیس کے ایک افسر نے کہا کہ یاترا کے دوران اس طرح کے تلاشی آپریشن مسلسل جاری رہیں گے۔
یاد رہے کہ بھارتی ہندوﺅں کی سالانہ امرناتھ یاتر کشمیریو ں کیلئے مزید مسائل ومشکلات کا سبب بنتی ہے۔ بھارتی فورسز کیطرف سے یاترا کیلئے حفاظتی اقدامات کی آڑ میں مقبوضہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروئیاں تیز کی جاتی ہیں ۔ سرینگر جموں شاہراہ پر پرائیویٹ گاڑیوں کی آمد ورفت اکثر روک دی جاتی ہے جس کے نتیجے میں مسافسروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ مقبوضہ وادی کشمیرسے سیب اور دیگر پھلوں کی ترسیل بھی سخت متاثر ہوتی ہے اور کشمیری میوہ فروشوں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button