بھارت

بیرون ممالک دوروں کے دوران بھارت کی ہزیمت کا سلسلہ جاری

نئی دہلی: بھارت میں اقلیتوں پر بڑھتے مظالم نے نام نہاد عالمی رہنما کے دعویدار مودی کی بین الاقوامی ساکھ کو مٹی میں ملا دیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مودی کے دورہ آسٹریلیا سے قبل ہی انسانی حقوق کی تنظیموں نے اقلیتوں پر بدترین مظالم کیخلاف احتجاج کا اعلان کیا ۔بھارتی جریدے” انڈیا ٹوڈے“ کے مطابق آسٹریلیا میں مودی کی آمد کے چند گھنٹوں بعد ہی آسٹریلوی شہری نے ہوٹل میں داخل ہو کر نعرے بازی شروع کر دی۔ آسٹریلوی باشندے نے مودی کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ یہ آسٹریلیا ہے، ہمیں مزید بھارتی نہیں چاہیے، یہ ملک آسٹریلوی شہریوں کیلئے ہے۔مظاہرین نے محکمہ داخلہ کے دفتر سے مارچ کرتے ہوئے ریلی نکالی اور تقریب میں شرکت کیلئے آنے والے افراد کے خلاف نعرے بازی کی۔ سکھز فار جسٹس کے رہنما گرمیندر سنگھ نے خدشہ ظاہر کیاکہ مودی اس مظاہرے کو بھارتی اقلیتوںسے انتقام لینے کے لئے استعمال کرے گا۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز تھے جن پر”بھارتی دراندازی بند کرو“ اور ”مودی واپس جاو¿‘جیسے نعرے درج تھے۔مودی کے دورہ آسٹریلیا کے دوران انسانی حقوق کی تنظیموں کے احتجاج نے بھارت میں اقلیتوں پر بربریت کا اصلی چہرہ دکھا دیا۔ مودی کے خلاف دنیا بھر میں بڑھتی مزاحمت نے مودی کے عالمی رہنما کا مضحکہ خیز دعویٰ زمیں بوس کر دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button