مقبوضہ جموں وکشمیر:گول قتل عام میں شہید ہونے والے کشمیریوں کے اہلخانہ تاحال انصاف سے محروم

جموں،:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سول سوسائٹی کے ارکان نے کہا ہے کہ گول قتل عام میں شہید ہونے والے 14 کشمیریوں کے اہل خانہ 13 سال گزرنے کے باوجود بھی انصاف سے محروم ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 2013 میں آج کے دن ضلع رامبن کے علاقے گول میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف آواز اٹھانے پر 14 بے گناہ شہریوں کو گولیاں مارکر شہید کیا تھا۔
سول سوسائٹی کے اراکین جموں میں کہا کہ شہید ہونے والوں کے لواحقین ایک طویل عرصہ گزر جانے کے بعد بھی انصاف سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت بے گناہ کشمیریوں کا وحشیانہ قتل عام کر رہا ہے لیکن وہ جاری تحریک آزادی کو دبانے میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا کیونکہ کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ تحریک آزادی کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔
سول سوسائٹی کے اراکین نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف جاری سنگین بھارتی جرائم کا نوٹس لیں اور کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کریں۔ KMS-06/M






