مقبوضہ جموں و کشمیر
غلام احمد گلزار کی قیادت میں حریت وفد کا الطاف وانی کے والدکے انتقال پر سوگواران سے اظہارِ تعزیت

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے قائم مقام چیئرمین غلام احمد گلزار کی قیادت میں ایک وفد نے ضلع کپواڑہ کے علاقے لدرون میں حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے رہنما الطاف حسین وانی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان کے والد محترم کے انتقال پر اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق وفد نے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے الطاف حسین وانی، ان کے اہلِ خانہ اور دیگر سوگواران سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔اس موقع پر غلام احمد گلزار نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔انہوں نے سوگوار خاندان کے لئے یہ عظیم صدمہ صبراورحوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی بھی دعا کی۔







