وزیر تعلیم کو جانا ہی ہوگا ، ایوان میں میرا مائیکرو فون بند کر دیا گیا ، راہول گاندھی

نئی دلی:کانگریس کے رہنما اور پارلیمنٹ کے ایوان زیرین ”لوک سبھا “ میں قائد حزب اختلا ف راہول گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ اور طلباءسے وزیر اعظم مودی کے معافی مانگنے تک ایوان میں کسی بھی قسم کی کوئی بحث نہیں ہو گی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق راہول گاندھی نے کہا کہ ایوان میں انکا مائیکرو فون بند کردیا گیا ۔ انہوںنے پارلیمنٹ کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوںنے ایوان میں بولنا چاہا تو میر ا مائکرو فون سونچ آف کر دیا گیا اور مجھے بولنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ طلباءکے جو تین مطالبات ہیں وہی اپوریشن کا بھی موقف ہے ۔ پہلا مطالبہ یہ ہے کہ بدعنوان وزیر تعلیم کو جانا ہوگا ، دوسرا مطالبہ یہ ہے کہ طلباءپر حملہ کرنے والوںکو جواب دہ بنا کر ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے اور تیسرا مطالبہ یہ ہے کہ وزیر اعظم مودی طلباسے معافی مانگیں ۔
راہو ل گاندھی نے کہا کہ ہم وزیر تعلیم کے استعفے یا انکی برطرفی تک کوئی بات چیت یا بحث نہیں کریں گے۔







