بھارت

چھتیس گڑھ: پیرا ملٹری اہلکار نے خود کشی کر لی

بستر: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )کی حکومت والی ریاست چھتیس گڑھ میں پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کے ایک اہلکار نے خودکشی کر لی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورس کی 80ویں بٹالین کے اہلکارنے جگدل پور میں نیو بس سٹینڈ کے قریب کیمپس کے اندر آم کے درخت سے پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔بھارتی پولیس نے بتایا کہ خود کشی کرنے والے اہلکار کی شناخت پردیپ کمار کلاستے کے نام سے ہوئی ہے، جو ریاست مدھیہ پردیش کا رہائشی تھا۔ لاش پوسٹ مارتم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ خود کرنیو الا اہلکار ذہنی دبائو کا شکار تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button