World

بھارت کی موجودہ قیادت نفرت کی سیاست سے اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے: سفیر فیصل نیاز ترمذی

ماسکو: روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ بھارت کی موجودہ قیادت نفرت کی سیاست سے اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ماسکو میں سفارت خانہ پاکستان میں روسی اور پاکستانی صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سفیرفیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، اس لیے دونوں ممالک کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات، عوامی روابط، ثقافتی تبادلوں اور پرامن تعلقات کا خواہاں ہے، تاہم موجودہ بھارتی قیادت کی پالیسیاں جنوبی ایشیا میں کشیدگی کو بڑھا رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک وقت تھا جب پاکستان اور بھارت کے درمیان ثقافتی تبادلے، فنکاروں کی آمدورفت، کرکٹ، موسیقی اور عوامی روابط فروغ پا رہے تھے لیکن موجودہ بھارتی حکومت کے دور میں یہ تمام سرگرمیاں تقریبا ختم ہو گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کی قدیم تہذیب اور مہاتما گاندھی اور جواہر لال نہرو جیسے رہنماں کا احترام کرتا ہے، تاہم موجودہ بھارتی قیادت کی مسلمانوں اور پاکستان کے حوالے سے پالیسیاں بھارت کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ ایک بڑی طاقت ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ اپنے ہمسایہ ممالک پر دبا ئوڈالا جائے، بھارت کو اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لینا چاہئے اور خطے میں کشیدگی کے بجائے تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔انہوں نے سندھ طاس معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے پانی زندگی اور زراعت کا بنیادی ذریعہ ہے، اس لیے پانی کو سیاسی ہتھیار نہیں بنایا جانا چاہئے۔ ان بین الاقوامی معاہدوں کا احترام اور ان پر نیک نیتی سے عمل ضروری ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button