مقبوضہ جموں وکشمیر:بڈگام کے رہائشی کو سوشل میڈیا پوسٹس پر جیل بھیج دیا گیا

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے بڈگام کے ایک رہائشی کو سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرنے پر گرفتارکرلیا جس سے سول سوسائٹی کے گروپوں نے اظہار رائے کی آزادی پر پابندی کی ایک اور مثال قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گرفتارکئے گئے شخص کی شناخت سراج نبی پرے کے طور پر کی گئی ہے جو ضلع بڈگام کے علاقے ارچندرہما، ماگام کا رہائشی ہے۔ قابض حکام نے بتایا کہ اس کے اکاو¿نٹ کی چھان بین کے دوران بنیاد پرست اوربھارت مخالف پوسٹس، تصاویر اور دیگر ڈیجیٹل مواد پایا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس مواد میں عسکریت پسندی سے وابستہ افراد کی تعریف اور انتہا پسندانہ نقطہ نظر کا پرچار شامل ہے۔ سراج کو عدالتی حراست میں سینٹرل جیل سرینگر بھیج دیا گیا۔ انسانی حقوق کے مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی مقبوضہ جموں و کشمیر میںاظہاررائے کی آزادی پر بڑھتے ہوئے کریک ڈاو¿ن کی عکاسی کرتی ہے، جہاں سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کو مبہم الزامات پر نشانہ بنایاجا رہا ہے







