پاکستان نے کشمیر سے متعلق خط” او آئی سی“ کے سربراہ کے حوالے کر دیا
اسلام آباد: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) میں پاکستان کے مستقل نمائندے راجہ علی اعجاز نے جدہ میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین سے ملاقات کی اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کا خط انکے حوالے کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سفیر راجہ علی اعجاز نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کو بھارت کے غیر قانی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال ، خاص طور پر اگست2019کے غیر قانونی اقدامات کے بعد بھارت کی طرف سے علاقے میں عائد کردہ نت نئی پابندیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے جموں و کشمیر کے تنازع پر تنظیم کے اصولی موقف کا اعادہ کیا اور پاکستان اور کشمیری عوام کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
پاکستانی سفیر نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کا کشمیر کاز کے لیے تنظیم کی مسلسل حمایت اور اس مسئلے کو عالمی فورمز پر اجاگر کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
او آئی سی کا مسلسل رہا ہے کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔



