مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں خطے میںسات ماہ کے دوران 699حادثات، 88افرادہلاک، ایک ہزار سے زائد زخمی

مودی حکومت کے ترقی کے دعووں کے برعکس ناقص انفراسٹرکچر حادثات کی بڑی وجہ قرار

جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے جموں خطے میں رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران سڑک کے حادثات میں کم از کم 88 افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہلاکتیں خطے کے کٹھوعہ، سانبہ، راجوری اور پونچھ اضلاع سے رپورٹ ہوئیں۔ٹریفک پولیس جموں کی جانب سے یکم جنوری سے 31جولائی تک کے سڑک حادثات کے اعداد و شمار کے مطابق چاروں اضلاع میں مجموعی طور پر 699حادثات رپورٹ ہوئے، جن میں 88 افراد ہلاک اور 1,001زخمی ہوئے۔ اعدادوشمار سے ظاہر ہوتاہے کہ 309حادثات میں دو پہیہ گاڑیاں ملوث تھیں جو اس عرصے کے دوران رپورٹ ہونے والے مجموعی حادثات کا 44فیصد بنتے ہیں۔حادثات کی یہ بڑی تعداد مقبوضہ علاقے میں سڑکوں کی خستہ حالی اور ناقص بنیادی ڈھانچے کو ظاہر کرتی ہے جو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں مودی حکومت کے ترقی کے بلندو بانگ دعووں کے برعکس ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button