بھارت

منی پور :بھارت کے ساتھ انضمام کے معاہدے پرہڑتال کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر

امپھال:بھارت کے ساتھ انضمام کے 1949 کے معاہدے کے معاملے پر ریاست منی پور میں کالعدم تنظیم نیشنل ریوولیوشنری فرنٹ کی کال پر ہڑتال کی وجہ سے ریاست میں معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کے باعث تعلیمی ادارے، بینک، کاروباری مراکز اور نجی دفاتر بند رہے۔ عوامی ٹرانسپورٹ معطل رہی جبکہ سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری کم رہی۔ریاستوں کے درمیان ٹرانسپورٹ معطل رہی ، جس سے منی پور اوربھارت کے دیگر حصوں کے درمیان زمینی رابطے متاثر ہوئے۔پہاڑی اضلاع کے مقابلے میں وادی کے علاقوں میں ہڑتال کا اثر زیادہ دیکھا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button