بھارت

اتر پردیش :بھارتی فورسز اہلکاروں نے خاتون کو اجتماعی آبروریزی کا نشانہ بنایا

 

لکھنو:بی جے پی کے زیرِ اقتدار ریاست اتر پردیش میں بھارتی فورسز کے چار اہلکاروں نے ایک 24 سالہ خاتون کو اجتماعی آبروریزی کا نشانہ بنا ڈالا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اتر پردیش پولیس کے دو اور پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورسس (سی آر پی ایف) کے دو اہلکاروں نے خاتون کو ریاست کے ضلع امروہہ کے ایک فارم ہاوس میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔
24 سالہ خاتون کی طرف سے پولیس میں درج شکایت میں کہا گیا کہ اسے اپنی ایک سہیلی نے سی آر پی ایف کے سب انسپکٹر موہت سے ملنے اور امروہہ میں مذہبی مقامات کے دورے پر ان کے ساتھ جانے کو کہا۔20ستمبر کو دونوں ہریانہ کے شہر سونی پت میں ملے اور اتر پردیش کے شہر میرٹھ کا سفر کیا۔ سفر کے دوران موہت کے ساتھ ان کے ساتھی، سی آر پی ایف کے ہیڈ کانسٹیبل لالارام یادو بھی شامل ہو گئے۔
22 ستمبر کی شامدونوں افراد خاتون کو کار میں حسن پور لے گئے اور راستے میں اتر پردیش پولیس کے سب انسپکٹر سنجے تومر اور ایک ہیڈ کانسٹیبل کو بھی ساتھ لے لیا۔ اس کے بعد وہ خاتون کو اتراسیحسن پور روڈ پر واقع ایک فارم ہاوس لے گئے جہاں انہوںنے اسے اجتماعی آبروزیری کا نشانہ بنایا۔
دریں اثنا پولیس نے کہا ہے کہ چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button