مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: کانگریس کا بھارتی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،گرفتاری کا مطالبہ

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس نے ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظر ثانی ‘ایس آئی آر’ تنازعہ پر بھارتی چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف احتجاج کیا اور ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس کے متعدد رہنما اور کارکن سرینگر ایم اے روڈ پر واقع پارٹی ہیڈکوارٹر میں جمع ہوئے۔ انہوں نے مرکزی سڑک کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں روک دیا اور پارٹی دفتر کے احاطے سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی۔
احتجاج کرنے والوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر "بھارت کے الیکشن چور گیانیش کمار،بھارت میں شفاف انتخابات کو الوداع “جیسے نعرے درج تھے۔ انہوں نے کمار اور بی جے پی کی بھارتی حکومت کے خلاف نعرے لگائے
کانگریس مقبوضہ جموں وکشمیر شاخ ضلع سری نگر کے صدر عادل فاروق نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا ہر شعبہ حملے کی زد میں ہے اور تباہ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ”غداری”، جمہوریت پر حملے اور ملک سے دھوکہ دہی“ میں ملوث تمام افراد کو سزا دلوانا یقینی بنائے گی۔
عاد ل فاروق نے مزید کہا کہ گیانیش کمار کو چاہیے کہ وہ یا تو اس بات کی گواہی دیں کہ انہوںنے ”ایس آئی آر“کا عمل بی جے پی حکومت کے اشارے پر شروع کیا، یا پھر جیل جانے کے لیے تیار رہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button