باغ : آزاد جموں وکشمیرکے ضلع باغ میں مقیم مہاجرین مقبوضہ جموں و کشمیر نے ضلع باغ کے علاقے منگ بجری میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق احتجاجی مظاہرے کی قیادت عبدالغنی لون ،محمد رفیق ڈار،ارشاد احمداور نذیر چوہان نے کی اوراس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔مظاہرین نے اسرائیلی مظالم کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگائے ۔اس …
تفصیل۔۔۔او آئی سی کیطرف سے کشمیر کاز کی حمایت کی یقین دہانی
مظفرآباد: اسلامی تعاون تنظیم نے کشمیر کاز کے لیے اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے اور پاکستان کے اس موقف کی تائید کی ہے جو اصولی طور پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ یقین دہانی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی برائے جموں و کشمیر سفیر یوسف محمد صالح الدوبے نے آج آزاد جموںوکشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد اورکنٹرول …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں گزشتہ 4 برسوں میں بھارتی مظالم میں انتہائی شدت آئی ہے، رپورٹ
اسلام آباد: ایک تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی طرف سے اگست 2019 میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے علاقے کی سماجی، سیاسی، ثقافتی اور مذہبی شناخت مٹانے کی کوششوںمیں شدت آئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز (کے آئی آئی آر) کی رپورٹ …
تفصیل۔۔۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کے وفد کی او آئی سی کے نمائندہ خصوصی سے ملاقات
اسلام آباد : کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے ایک وفد نے آج اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے کشمیر یوسف ایم الدوبے سے ملاقات کی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل میں او آئی سی کے کردار پر زور دیا۔ اس موقع پر او آئی سی کے نمائندے کو پیش کی گئی ایک …
تفصیل۔۔۔اقوام متحدہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اقدامات کرے
اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دلوانے کے ذریعے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اقدامات کریں جیسا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں میں کشمیریوں کو انکے اس بنیادی حق کی ضمانت فراہم کی گئی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ اپیل جموں سے تعلق رکھنے والے …
تفصیل۔۔۔فاروق رحمانی کی طرف سے مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی پالیسیوں اور عزائم کی مذمت
اسلام آباد : کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی پالیسیوں اور مذموم عزائم کی شدید مذمت کی ہے، جو فلسطین کی مقدس سرزمین کے دونوں حصوں میں مسلح تصادم کی وجہ ہے ۔ محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان موجودہ جنگ کی بنیادی وجہ اسرائیلی …
تفصیل۔۔۔عالمی برادری فلسطینیوں ،کشمیر یوں پر اسرائیلی و بھارتی جارحیت کا نوٹس لے، محمود ساغر
اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں پرمظالم کا سلسلہ جاری ہے لیکن عالمی طاقتیں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرنے کے بجائے غاصب اسرائیل کی حمایت کررہی ہیں۔ محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارتی و اسرائیلی مظالم کا نشانہ بننے …
تفصیل۔۔۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا راجہ حامد علی خان و دیگر کی وفات پر اظہار تعزیت
اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے تحریک آزادی کے رہنما راجہ حامد علی خان، کشمیری طالب علم نوید احمد اور آزادی پسند کارکن شفیق احمد خان کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزادی جموں وکشمیر شاخ نے اسلام آباد میں اپنے دفتر پر ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا جس میں …
تفصیل۔۔۔غلام محمد صفی کا نظر بندحریت رہنماﺅں ، کارکنوں کی حالت زار اظہار تشویش
اسلام آباد :کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے سینئر رہنما غلام محمد صفی نے غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیری حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کی حالت زار پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے انکی رہائی کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غلام محمد صفی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں …
تفصیل۔۔۔ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی پر پابندی کی مذمت
اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر کے کنوینر محمود احمد ساغر نے بھارتی حکومت کی طرف سے سینئر حریت رہنما شبیر احمد شاہ کی سربراہی میں قائم جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی(ڈی ایف پی) پر پابندی کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے جمعرا ت کو ایک اعلان نامہ جاری کرتے ہوئے ڈی ایف پی کو ایک غیر قانونی تنظیم قرار …
تفصیل۔۔۔