آزاد کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس اور لیگل فورم فار کشمیرکی طرف سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کیلئے ہنگامی امداد

کل جماعتی حریت کانفرنس اور لیگل فورم فار کشمیرکی طرف سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کیلئے ہنگامی امداد

  اسلام آباد 14فروری (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس اور لیگل فورم فار کشمیرنے ترکیہ اور شام کی امداد اور بچائو کی کارروائیوں کیلئے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کی جانب سے ہنگامی امداد کی پہلی کھیپ بھجوائی ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آج اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں دونوں تنظیموں کے رہنمائوں نے ترکیہ اور …

تفصیل۔۔۔

عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کی اہمیت کو بتدریج سمجھ رہی ہے، بیرسٹر سلطان

عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کی اہمیت کو بتدریج سمجھ رہی ہے، بیرسٹر سلطان

میر پور 12 فروری (کے ایم ایس)آزاد جموں و کشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کی اہمیت کو بتدریج سمجھ رہی ہے اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگ جلد یا بدیر اپنا حق خودارادیت حاصل کر لیں گے۔ بیرسٹر سلطان محمود نے ایک ہفتہ طویل غیر ملکی دورے سے واپسی کے بعد آج(اتوار) میرپور …

تفصیل۔۔۔

مظفرآباد میں شہید مقبول بٹ اور شہید افضل گورو کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام

مظفرآباد میں شہید مقبول بٹ اور شہید افضل گورو کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام

  مظفرآباد 12فروری(کے ایم ایس)انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس جموں و کشمیر نے مظفرآباد میں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کے یوم شہادت کے سلسلے میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت نے کشمیر کی تحریک آزادی میں کردار ادا کرنے پرمحمد مقبول بٹ کو 11فروری 1984کو اورمحمد افضل گورو کو 9 فروری 2013 کو نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی اقدمات کے خلاف 15فروری کو مظفر آباد میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا: پاسپان حریت

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی اقدمات کے خلاف 15فروری کو مظفر آباد میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا: پاسپان حریت

مظفرآباد 12فروری(کے ایم ایس)پاسپان حریت جموں وکشمیر نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی سامراج کی جانب سے زمینوں پر قبضے، شہریوں کے گھروں کو مسمار اور جائیدادوں کو ضبط کرنے کیخلاف 15فروری کو مظفر آباد میں احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کیاہے۔ پاسبان حریت جموں وکشمیرکے چیئرمین عزِیراحمدغزالی اور وائس چیئرمین عثمان علی ہاشم نے ایک مشترکہ بیان میں عوام سے دھرنے میںشرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی …

تفصیل۔۔۔

کشمیری وفد کا ترک عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

کشمیری وفد کا ترک عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

اسلام آباد08 فروری (کے ایم ایس) کشمیریوں کے ایک وفد نے اسلام آباد میں ترک سفیر مہمت پاچاجی سے ملاقات کی اور ترکیہ میں تباہ کن زلزلے سے بڑے پیمانے پر ہونے والی اموات اور تباہی پر ترکیہ کے عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وفد کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد …

تفصیل۔۔۔

کل جماعتی حریت کانفرنس ، لیگل فورم فار کشمیر کا ترکیہ ،شام میں زلزلے کے متاثرین کے لئے امداد کا اعلان

کل جماعتی حریت کانفرنس ، لیگل فورم فار کشمیر کا ترکیہ ،شام میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت

اسلام آباد07فروری(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس اور لیگل فورم فار کشمیرنے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی جانب سے ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع اوراملاک کی تباہی پروہاں کے عوام اور حکومتوںسے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے متاثرین کے لئے امداد بھیجنے کا اعلان کیاہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس اور اور لیگل فورم فار کشمیر نے ایک مشترکہ بیان میں …

تفصیل۔۔۔

حریت کانفرنس آزاد کشمیر کی طرف سے ترکیہ اور شام میں زلزلے سے جانی نقصان پر اظہار تعزیت

حریت کانفرنس آزاد کشمیر کی طرف سے ترکیہ اور شام میں زلزلے سے جانی نقصان پر اظہار تعزیت

اسلام آباد07فروری(کے ایم ایس ) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر، جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین اور سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی نے ترکیہ اور شام میں شدیدزلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پراظہارتعزیت کیاہے ۔ محمود ساغر ، شیخ متین اور امتیاز وانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں ترکیہ اور شام میں شدید زلزلے سے قیمتی جانوں کے نقصان اور املاک …

تفصیل۔۔۔

مظفر آباد:آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی نے ” یوم یکجہتی کشمیر“ پر مختلف پروگراموں کا انعقادکیا

مظفر آباد:آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی نے ” یوم یکجہتی کشمیر“ پر مختلف پروگراموں کا انعقادکیا

مظفرآباد5 فروری(کے ایم ایس) یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر نے”یوم یکجہتی کشمیر “کے موقع پر مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کو آزادی اور حق خود ارادیت کے لیے ان کی بے مثال قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ یونیورسٹی کی جانب سے منعقد ہونے والے پروگراموں” کانفرنس ، یکجہتی مارچ، پوسٹرز اور تصویری نمائش اور کشمیر کلچرل …

تفصیل۔۔۔

”یو م یکجہتی کشمیر“ پر وزیر اعظم کا دورہ مظفر آباد خوش آئند ہے، حریت وفد

”یو م یکجہتی کشمیر“ پر وزیر اعظم کا دورہ مظفر آباد خوش آئند ہے، حریت وفد

اسلام آباد5فروری (کے ایم ایس)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کی آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو ہر بین الاقوامی فورم پر بے نقاب کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار آج ” یومِ یکجہتیِ کشمیر “کے موقع پر مظفر آباد میں کل جماعتی …

تفصیل۔۔۔

رضیہ سلطانہ کا مقبوضہ جموں وکشمیر میں بچوں پر ظلم و ستم پر اظہار تشویش

رضیہ سلطانہ کا مقبوضہ جموں وکشمیر میں بچوں پر ظلم و ستم پر اظہار تشویش

  اسلام آباد5فروری(کے ایم ایس)حریت رہنما یاسین ملک کی صاحبزادی رضیہ سلطانہ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے بچوں پر مظالم پر گہری تشویش کا اظہارکیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریڈیو پاکستان سے ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ کشمیری بچوں کو تعلیم کے بنیادی حق سے محروم کردیا گیا ہے اور انہیں …

تفصیل۔۔۔