تازہ ترین

جموں

جموں:بھارتی پولیس نے شادی کی تقریب میںڈرون کیمرہ استعمال کرنے پر دو افراد کو گرفتار کر لیا

جموں 30 نومبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے جموں شہر میں شادی کی ایک تقرب کی کوریج کیلئے ڈرون کیمرہ استعمال کرنے پر دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈرون کو قبضے میں لے لیا گیا ہے اور گرفتار افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ شادی کی تقرب میں ڈرون کیمرہ راج بھون (گورنر …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ کشمیر :احتجاج، دھرنوں اور بھوک ہڑتالوں سے مودی حکومت کے امن و ترقی کے دعوے بے نقاب ہو گئے

جموں 29 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرخصوصا ہندو اکثریتی جموں خطے میں جاری مظاہروں ، احتجاجی دھرنے اور بھوک ہڑتالوں نے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں امن اور ترقی کے مودی حکومت کے بلند و بانگ دعوئوں کوبے نقاب کردیا ہے۔ پنچایت سحر کے رہائشیوں نے منگل کو نو روزہ احتجاجی دھرنے کے …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج کا کپتان پراسرار طورپر ڈوب کر ہلاک

جموں 29 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں تربیت کے دوران بھارتی فوج کا ایک کپتان پراسرار طورپر ہلاک ہو گیاہے۔ کپتان جموں خطے کے ضلع کے علاقے سیمل پور، بڈی برہمنہ میں ایک تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا ہے۔ پولیس کپتان کی موت کی اصل وجوہات جاننے کیلئے تفتیش کر رہی ہے۔ لاش کا پوسٹ …

تفصیل۔۔۔

کٹھوعہ :تین لڑکے نالے میں ڈوب کر ہلاک

جموں 25 نومبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں آج تین لڑکے ایک نالے میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ ضلع کے علاقے بلاور میں تین لڑکے بھینی نالے میں ڈوب گئے۔انہوں نے کہا کہ لڑکوں کی لاشوں کو غوطہ خوروں کی مدد سے نکالا گیا ۔ مرنے والوں کی شناخت شیتل کمار، پنکج شرما اور پنکج …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ کشمیر :سلنڈر دھماکے میں خاتون اور 3 سالہ بچے کی موت

جموں 24 نومبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں سلنڈر دھماکے میں ایک 35 سالہ خاتون اور ایک 3 سالہ بچے کی موت واقع ہو گئی ہے جبکہ ایک بچہ زخمی ہواہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سلنڈر دھماکہ ضلع کے علاقے چندیمار بفلیاز میں ایک گھر میں ہوا۔

تفصیل۔۔۔

یونیورسٹی ملازمین کی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں پبلک یونیورسٹیز بل کی مخالفت، مشترکہ کمیٹی قائم

  جموں21نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں یونیورسٹی ملازمین کی مشترکہ ایکشن کمیٹی نے مودی حکومت کی طرف سے علاقے میں نئے نافذکردہ جموں و کشمیر پبلک یونیورسٹیز بل 2022کی شدید مخالفت کی ہے۔ جموں وکشمیر پبلک یونیورسٹیز بل 2022پر مشتعل ہو کر چار بڑی یونیورسٹیوں یونیورسٹی آف کشمیر ،یونیور سٹی آف جموں، شیر کشمیریونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی سرینگراورشیر …

تفصیل۔۔۔

امتیازی سلوک پر بھارتی پیراملٹری فورسز کے اہلکار پھٹ پڑے

  جموں 15نومبر (کے ایم ایس) بھارتی پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں نے بھارتی فوج اور ان کے درمیان مراعات اورسہولتوں کے معاملے میں برتے جانیوالے امتیاز پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے سینٹرل پیراملٹری فورسز کے مقتول اہلکاروں کیلئے پنشن اور نقد معاوضہ کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے ۔ جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سینٹرل پیراملٹری فورسز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈی کے چوہان نے کہا …

تفصیل۔۔۔

جموں وکشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ ایک متنازعہ علاقہ ہے،رکن پارلیمنٹ سمرن جیت سنگھ

جموں 15نومبر (کے ایم ایس) شرومنی اکالی دل کے صدر سمرن جیت سنگھ مان نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے اٹوٹ انگ سے متعلق بھارت کے دعوے کی دھجیاں اڑاتے ہوئے کہاہے کہ جموں وکشمیر ایک متنازعہ علاقہ جس کے مستقبل کا فیصلہ ابھی اقوام متحدہ کے زیر نگرانی رائے شماری کے ذریعے ہونا باقی ہے ۔ بھارتی ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والے سکھ رہنما نے جموں میں میڈیا سے …

تفصیل۔۔۔

بھارتی تحقیقاتی ادارے کی سب انسپکٹر بھرتی سیکنڈل میں24افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل

جموں12نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی تحقیقاتی ادارے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن(سی بی آئی)نے ہفتے کے روز پولیس سب انسپکٹر بھرتی اسکینڈل میں ملوث 24افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کردی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی بی آئی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ادارے نے آج پولیس سب انسپکٹربھرتی سیکنڈل سے متعلق کیس میں 24افراد کے خلاف …

تفصیل۔۔۔

جموں:سڑک حادثے میں 3افراد ہلاک ،17زخمی

جموں 11نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے ضلع سانبہ میں دو بسوں کے درمیان تصادم میں ایک خاتون اور اسکی بیٹی سمیت کم سے کم 3افراد ہلاک اور 17زخمی ہو گئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ حادثہ جموں پٹھانکوٹ ہائی وے پر ناناکے چھک کے مقام پر ایک تیز رفتار بس کی طرف سے اوور …

تفصیل۔۔۔