لاہور 15 اکتوبر (کے ایم ایس) وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر پر خصوصی کمیٹی کی تشکیل نو کر دی ہے۔ پنجاب کے پارلیمانی امور کے وزیر بشارت راجہ کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے جب کہ ارکان صوبائی اسمبلی عبداللہ وڑائچ، ندیم قریشی، مہندر پال سنگھ، نیلم حیات ملک اور چیف سیکرٹری اس کے رکن ہوں گے۔ مسلم …
تفصیل۔۔۔پاکستان کی کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت، االطاف احمد شاہ کی حراستی موت کی تحقیقات کا مطالبہ
اسلام آباد14اکتوبر (کے ایم ایس)پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کی طرف سے ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں مزید دو کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما الطاف احمد شاہ کی حراستی موت کی فوری تحقیقات کرکے اس میں ملوث …
تفصیل۔۔۔سیکرٹری امور کشمیرو گلگت بلتستان کی زیر صدارت اجلاس میں یوم سیاہ منانے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ
اسلام آباد14 اکتوبر (کے ایم ایس)جموں وکشمیر پر غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف27اکتوبر کو بطور یوم سیاہ منانے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان شیر عالم محسود کی زیر صدارت اسلام میں اجلاس منعقدا ہوا۔ 27اکتوبر1947کو بھارت نے سرینگر کے ہوائی اڈے پر فوج اتار کر جموںوکشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ جما لیا تھا۔ اجلاس میں آزاد کشمیر اور …
تفصیل۔۔۔اقوام متحدہ :پاکستانی مندوب کی سلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات،وزیر خارجہ بلاول کا خط انہیں پہنچایا
اقوام متحدہ14اکتوبر (کے ایم ایس ) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات کی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کاخط ان کے حوالے کیاجس میں انہوں نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جمو ں و کشمیر کی خطرناک صورتحال بارے آگاہ کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مشن کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیا ہے …
تفصیل۔۔۔سیکا سربراہی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا:شہباز شریف
اسلام آباد14اکتوبر (کے ایم ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انہوں نے سیکا سربراہی اجلاس سے خطاب میں واضح کیا ہے کہ بھارت غیر قانونی طورپر اپنے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو چھپانے کیلئے کس طرح جمہوریت کی آڑ لے رہا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شہباز شریف نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ عالمی برادری کو بھارت کی …
تفصیل۔۔۔خطے میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، وزیر اعظم
آستانہ، قازقستان، 13 اکتوبر (کے ایم ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے تنازعہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شہباز شریف نے آج قازقستان کے شہر آستانہ میں ایشیا میں انٹرایکشن اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق کانفرنس کے چھٹے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے لیکن اس …
تفصیل۔۔۔پاکستان کا اقوام متحدہ سے مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنے پر زور
اقوام متحدہ 12 اکتوبر (کے ایم ایس) پاکستان نے قوام متحدہ پر زوردیا ہے کہ وہ اپنی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پرامن حل میں اپنا کردار ادا کرے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ پرامن تعلقات …
تفصیل۔۔۔پاکستان کا حریت رہنما الطاف شاہ کی دوران حراست موت پربھارتی حکومت سے شدید احتجاج
اسلام آباد 11اکتوبر(کے ایم ایس)اسلام آباد میں بھارت کے ناظم الامور کو آج دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا اورگزشتہ پانچ سال سے بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربند حریت رہنما الطاف احمد شاہ کی غیر انسانی حراستی موت پر حکومت پاکستان کی طرف سے شدید احتجاج کیا گیا۔ دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کی جانب سے الطاف …
تفصیل۔۔۔پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق نریندر مودی کا بیان مسترد کر دیا
اسلام آباد11اکتوبر (کے ایم ایس ) پاکستان نے ریاست گجرات کے جلسے میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر سے متعلق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیاہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ایک بیان میں کہاہے کہ بھارتی وزیر اعظم نے بے بنیاد دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے مسئلہ کشمیر کو حل کر لیا …
تفصیل۔۔۔وزیراعظم شہبازشریف کا کشمیری حریت رہنما الطاف شاہ کے دوران حراست انتقال پراظہارافسوس
اسلام آباد11اکتوبر (کے ایم ایس ) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے معروف کشمیری حریت رہنما اور بابائے حریت سید علی گیلانی کے داماد الطاف احمد شاہ کے بھارت کی قید میں انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ میں الطاف احمد شاہ کے انتقال پر سوگوار خاندان سے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت جانتی تھی کہ الطاف شاہ کینسر …
تفصیل۔۔۔