اسلام آباد 12جنوری(کے ایم ایس) جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین نے مسئلہ کشمیر کے بارے میں برطانوی پارلیمنٹ کی وزارت خارجہ کمیٹی کے خصوصی اجلاس کا خیرمقدم کیا ہے جس میں مقررین نے تنازعہ کشمیر کے جلد از جلد حل پر زوردیا ہے ۔ راجہ نجابت حسین نے ایک بیان میں کہاہے کہ کمیٹی کی چیئر پرسن اوررکن پارلیمنٹ ایلیسیاکیرنز نے آل پارٹیز …
تفصیل۔۔۔برطانوی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے مباحثے میں تنازعہ کشمیر چھایارہا
لندن11جنوری(کے ایم ایس)برطانوی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے مباحثے میں تنازعہ جموں وکشمیر چھایارہااور شرکا ء نے انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے حوالے سے برطانوی حکومت اورعالمی برادری کے دوہرے معیار پر سوالات اٹھائے۔ بحث میں سفارت کاروں اور دیگر ماہرین نے شرکت کی۔ممتاز پاکستانی دانشور اور صحافی مشرف زیدی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شرکاء کو بتایا کہ جنوبی ایشیا کے ایک علاقے میںخون …
تفصیل۔۔۔واشنگٹن، نیویارک میں ڈیجیٹل ٹرکوں کے ذریعے کشمیر یوں کو انکا حق خودارادیت دلوانے کے پیغامات کی تشہیر
واشنگٹن 06 جنوری (کے ایم ایس) واشنگٹن میں قائم ایک ایڈوکیسی گروپ ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم نے واشنگٹن اور نیویارک میں موبائل ڈیجیٹل ٹرکوں کے ذریعے پیغامات کی تشہیر کی جن میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیاتھا کہ وہ کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلانے کیلئے ان سے کیے گئے اپنے وعدے پورے کرے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق5جنوری بروز جمعرات کو منائے جانیوالے کشمیریوں کے یومِ حق خودارادیت …
تفصیل۔۔۔کشمیر ڈائسپورا کولیشن کاکشمیری عوام سے اظہار یکجہتی
واشنگٹن ڈی سی03جنوری(کے ایم ا یس)کشمیر ڈائسپورا کولیشن نے کشمیری عوام سے جو 5جنوری 2023کودنیا بھر میں یوم حق خودارادیت منارہے ہیں ، اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاہے کہ5جنوری 1949کو اقوام متحدہ کے کمیشن برائے بھارت وپاکستان (UNCIP)نے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کی اپنی قرارداد منظور کی تھی ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کشمیر ڈائسپورا کولیشن میںورلڈ کشمیر اویئرنس فورم واشنگٹن ، کشمیر ہائوس استنبول، کشمیر سویٹاس کینیڈا،ورلڈ کشمیر …
تفصیل۔۔۔تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے 5جنوری کو واشنگٹن، نیویارک کی سڑکوں پر ڈیجیٹل ٹرک چلیں گے
واشنگٹن 03 جنوری(کے ایم ایس)بیرون ملک مقیم کشمیری5 جنوری بروز جمعرات یوم حق خود ارادیت منائیں گے ۔ 1949 میں اس دن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں جموں و کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیاگیا تھا۔ ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے واشنگٹن میں جاری ایک بیان میں کہا کہ …
تفصیل۔۔۔اقوام متحدہ کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلانے کیلئے فوری مداخلت کرے ، ڈاکٹر میر
استنبول 27 دسمبر (کے ایم ایس) ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم کے صدرڈاکٹر غلام نبی میرنے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق ، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور انسانی حقوق کی دیگر بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیریوں کو مودی کی ہندوتوا حکومت کے مظالم سے نجات دلانے کیلئے فوری مداخلت کرے۔ ڈاکٹر غلام نبی میر نے استنبول یونیورسٹی کی اردو لینگویج اینڈ لٹریچر چیئر …
تفصیل۔۔۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے 2 سے 9جنوری تک” ہفتہ حق خود ارادیت“منایا جائے گا: عالمی تحریک بیداری
لندن 26 دسمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے عالمی تحریک بیداری جموں وکشمیر کے زیر اہتمام 2 سے 9جنوری تک” ہفتہ حق خود ارادیت“ منایا جائے گا۔ عالمی تحریک بیداری جموں وکشمیر کے چیئرمین راجہ اعجاز شائق نے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور شدہ قرارداد کی مناسبت سے برطانیہ، یورپ، پاکستان …
تفصیل۔۔۔تارکین وطن کشمیریوں کامقبوضہ کشمیر میں بھارت کیخلاف جنگی جرائم پرکارروائی کا مطالبہ
واشنگٹن20 دسمبر (کے ایم ایس)امریکہ میں مقیم تارکین وطن کشمیری قیادت نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہندوتوا کے غنڈوں اور بھارتی فوجیوں کی طرف سے نہتے کشمیریوں کے قتل، لوٹ مار اور نجی املاک کی تباہی کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر یوں کے تحفظ کیلئے فیصلہ کن کارروائی کرے۔ کشمیری ڈائسپورا کولیشن(کے ڈی سی)نے …
تفصیل۔۔۔لندن: کشمیر کانفرنس کے مقررین کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت
لندن14 دسمبر (کے ایم ایس) برطانوی دارلعوام میں منعقدہ بین الاقوامی کشمیر کانفرنس کے شرکاءکی طر ف سے منظور کی گئی قرارداد میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ جموںوکشمیرانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی اور تنازعہ کشمیر کے فوری حل اور محمد یاسین ملک سمیت غیر قانونی طو ر پر نظر بند تمام حریت نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ کانفرنس کا اہتمام جموں و …
تفصیل۔۔۔برطانیہ میں منعقدہ کانفرنس میں عالمی برادری سے کشمیراور فلسطین پر قبضہ ختم کرانے کی اپیل
برمنگھم 13دسمبر(کے ایم ایس)برمنگھم میں منعقدہ کانفرنس میں منظور کی گئی ایک قرارداد میں عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کشمیر اور فلسطین پر بھارت اور اسرائیل کے غیر قانونی قبضوں کو ختم کرانے کے لیے کوششیں تیز کرے۔ ”کشمیر سے فلسطین تک۔قبضہ ایک جرم ہے”کے عنوان سے کانفرنس کا اہتمام تحریک کشمیر برطانیہ، فلسطین سالیڈیرٹی کمپین اورسٹاپ دی وار کوئلیشن نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ …
تفصیل۔۔۔