جموں : غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سڑک کے مختلف حادثات میں 2بچیوں سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ جموں-پٹھانکوٹ ہائی وے پر لکھن پور کے مقام پر ایک ٹرک کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں 40سالہ سرجیت کماراور اس کی 11سالہ بیٹی سونالی ہلاک ہو گئے ۔ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ دونوں باپ بیٹی پٹھانکوٹ سے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر:ہائی کورٹ کی قابض انتظامیہ کو آبگاہوں بارے جواب پیش کرنے کی حتمی مہلت
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے قابض حکام کو بین الاقوامی اہمیت کی حامل سات آبگاہوں کی حیثیت کی بارے میں رپورٹ پیش کرنے کا آخری موقع دیا ہے جو کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے قدرتی ماحول کے تحفظ میں مودی حکومت کی عدم دلچسپی کاواضح ثبوت ہے ۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس این کوتیشور سنگھ اور جسٹس …
تفصیل۔۔۔سرینگر:میر واعظ کی طرف سے مقبول شاہ کی وفات پر اظہار رنج و غم
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میر واعظ عمر فاروق نے میر واعظ خاندان کے قریبی ساتھی اور ذاتی معتمد محمد مقبول شاہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ میر واعظ عمر فاروق نے ایک بیان میں کہا کہ مقبول شاہ کی وفات نے انہیں اور ان کے خاندان کو شدید …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر: 61فیصد سرکاری اسکول بجلی کی سہولت سے مسلسل محروم
سرینگر :مودی کی بھارتی حکومت کے ترقی کے دعوئوں کے برعکس غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کم سے کم 61فیصد سرکاری اسکول اور45فیصد پرائیویٹ اسکول بجلی کی بنیادی سہولت سے محروم ہیں ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں سرکاری اسکولوں کی مجموعی تعداد میں سے کم سے کم 14ہزار 240 اسکولوںبجلی …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر کی خاتون ایشین گیمز کے لیے جیوری ممبر مقرر
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی خاتون واٹر اسپورٹس کوچ اور کیکنگ ( Kayaking) کی کھلاڑی بلقیس میر کو چین میں رواں ماہ کی 23تاریخ سے شروع ہونے والے19ویں ایشین گیمز کے لیے جیوری کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔ خانیار سرینگر کی رہائشی بلقیس وادی کشمیر کی اولمپک سطح کی خواتین کی کیکنگ اور کینوئنگ کی پہلی کھلاڑی ہیں۔وہ …
تفصیل۔۔۔عوامی مجلس عمل کا اسد اللہ بٹ اور محمد یوسف وانی کے انتقال پر اظہار تعزیت
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عوامی مجلس عمل نے تنظیم اور میرواعظ خاندان سے وابستہ زونی مر سرینگر کے حاجی اسد اللہ بٹ اورنواکدل سرینگرکے محمد یوسف وانی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیاہے۔ عوامی مجلس عمل نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں تنظیم کی قیادت خاص طورپر گزشتہ چارسال سے اپنے گھر میں نظر بند تنظیم کے سربراہ …
تفصیل۔۔۔درگاہ حضرت بل کے امام مولانا فاروقی سرینگر میں انتقال کر گئے
سرینگر غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تاریخی درگاہ حضرت بل کے امام مولانا سعید احمد فاروقی پیر کو مختصر علالت کے بعد سرینگر میں انتقال کر گئے ہیں۔ مولانا سعید احمد فاروقی نے درگاہ حضرت بل میں دو دہائیوں سے زائد عرصے تک امامت کے فرائض انجام دئے ۔ مختصر علالت کے بعد ان کا انتقال پیر کی دوپہر درگاہ حضرت بل میں واقع …
تفصیل۔۔۔کراچی سے بھارتی جاسوس اوراسکامقامی سہولت کار گرفتار
کراچی 23 اگست (کے ایم ایس) کراچی پولیس اور حساس ادارے نے کراچی میں لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک بھارتی جاسوس اور اسکے ایک مقامی سہولت کار کو گرفتار کرلیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حساس ادارے اورکراچی پولیس نے لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے ایک بھارتی جاسوس اور اسکے مقامی سہولت کار کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان سے 2بھارتی پاسپورٹ، ایک پستول بمعہ رائونڈز، …
تفصیل۔۔۔جنوبی افریقہ میں سلمان خان کی تصنیف کردہ کتاب ”نیلسن منڈیلا آن کشمیر”کی تقریب رونمائی
ریوونیا جنوبی افریقہ19اگست(کے ایم ایس) جنوبی افریقہ میں قائم کشمیری ایکشن گروپ کے چیئرمین سلمان خان کی تصنیف کردہ کتاب ”نیلسن منڈیلا آن کشمیر”کی تقریب رونمائی آج جنوبی افریقہ کے شہر ریوونیا میں منعقد ہوئی۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کتاب میں جموں وکشمیر کے ماضی، حال اور قبضے کے اسباب، نتائج اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے مطالبے کا احاطہ کیاگیا ہے۔تحقیق پر مبنی یہ کتاب ہر اس شخص کو پڑھنی …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے 19نئے کیس رپورٹ
سرینگر 03اپریل(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسزمیں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے اورعلاقے میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 19 نئے مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس سے فعال کیسوں کی تعداد 148 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے کسی کی موت کی اطلاع نہیں ہے اور ہسپتالوں میں داخلوں کی تعداد اب بھی نہ ہونے کے …
تفصیل۔۔۔