نئی دہلی30نومبر(کے ایم ایس)بھارت میں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے جیوری سربراہ ندو لیپڈ نے اختتامی تقریب میں اس وقت ہنگامہ برپا کر دیا جب انہوں نے وویک اگنی ہوتری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ”دی کشمیر فائلز ”کومحض پروپیگنڈا اور بے ہودہ قرار دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسرائیلی فلمساز نے کہا ہے کہ جیوری کے تمام ارکان کے خیالات بھی وہی تھے جوان کے تھے۔ …
تفصیل۔۔۔خوشحالی کے لحاظ سے دنیا کے 146 ممالک میں بھارت کا 136واں نمبر
نئی دہلی30نومبر(کے ایم ایس)خوشحالی کے لحاظ سے دنیا کے 146 ممالک میں سے بھارت کا 136واں نمبر رہا ہے جبکہ خطے کے دیگر ممالک خوشحالی میںبھارت سے کہیں آگے ہیں۔ یورپی ملک فن لینڈ 2022کے دنیا کے خوشحال ترین ممالک میں سرفہرست ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ڈنمارک اورتیسرے نمبر پر آئی لینڈ ہے ۔ دنیاکے بڑے اور طاقتور ممالک کینڈا کاپندرہواں ، امریکہ کا سولہواں اور برطانیہ کا سترہواں …
تفصیل۔۔۔ٹوئٹر نے بھارتی حکومت کے کہنے پر سیاستدانوں، صحافیوں کے ٹوئٹر اکائونٹس بلاک کردیے تھے
نئی دہلی30 نومبر(کے ایم ایس)بھارتی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر سے گزشتہ سال کئی صحافیوں، سیاست دانوں اور کسان تحریک کے حامیوں کے ٹوئٹر اکائونٹس بند کرنے کے لئے کہا تھا۔ یہ معلومات 26جون کو ٹوئٹر کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویز سے سامنے آئی ہیں۔ بھارت حکومت نے 5جنوری 2021 سے 29دسمبر 2021کے درمیان ٹوئٹر سے درخواست کی تھی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ کے مطابق …
تفصیل۔۔۔کرناٹک: پروفیسر نے مسلمان طالب علم کو دہشت گرد کہہ دیا
بنگلورو30نومبر(کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر اڈپی کی منی پال یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے مسلمان طالب علم کو کلاس میں دہشت گرد کہہ دیا۔ اس معاملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پروفیسر کی طرف سے دہشت گرد کہنے کے بعد جب طالب علم نے ان سے کہا کہ مسلم برادری سے ہونے کی وجہ سے ہمیں ہمیشہ ایسے طعنے سننے پڑتے …
تفصیل۔۔۔بھارت :ایمیزون نے کھانے کی ترسیل کے بعد ہول سیل کی تقسیم کا کام بھی بند کرنے کا اعلان کر دیا
نئی دہلی30 نومبر (کے ایم ایس) امریکی ملٹی نیشنل کمپنی ایمیزون نے بھارت میں کھانے کی ترسیل کاکاروبار بند کرنے کے بعد اب ملک میں ہول سیل کی تقسیم کا کام بھی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہول سیل ایمیزون ڈسٹری ای کامرس ویب سائٹ ہے جو بنگلورو، میسور اور ہبلی شہروں کے اسٹورز پر دستیاب ہے۔ ویب سائٹ بھارت میں چھوٹے اسٹورز، فارمیسیوں …
تفصیل۔۔۔چھتیس گڑھ : نکسلیوں کے حملے میں بھارتی پیرا ملٹری کمانڈو ہلاک
رائے پور 30 نومبر(کے ایم ایس)بھارتی شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں نکسل علیحدگی پسندوں کے حملے میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک کمانڈو ہلاک ہو گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آر پی ایف کی جنگل وارفیئریونٹ کوبرا کا کمانڈو اس وقت مارا گیا جب نکسل گوریلوں نے ریاست کے ضلع سکما میں کوبرا یونٹ کے ارکان پر ان …
تفصیل۔۔۔بھارت : ڈھائی سال کے بعد تبلیغی مرکز کی چابیاں جماعت کے امیرکے حوالے
نئی دہلی 29نومبر (کے ایم ایس) بھارتی دارالحکومت دہلی میں عدالت کی شدید برہمی پر پولیس نے ڈھائ سال سے زائد عرصے کے بعد تبلیغی مرکز کی چابیاں تبلیغی جماعت کے امیر مولانا محمدسعد کے حوالے کر دیں ۔ عدالت نے گزشتہ روز اپنے فیصلے میں چابیاں فوری طورپرحوالے کرنے کی ہدایت دی تھی۔ دہلی ہائی کورٹ نے پیر کو دہلی پولیس کو مرکز نظام الدین کے احاطے میں مارچ …
تفصیل۔۔۔مذہبی آزادی کے حق میں تبدیلی مذہب کا حق شامل نہیں:بھارتی حکومت کا حلف نامہ
نئی دہلی29نومبر(کے ایم ایس)بھارتی حکومت نے پیر کے روزسپریم کورٹ کو بتایا کہ مذہب کی آزادی کے حق میں مذہب تبدیل کرنے کا حق شامل نہیں ہے۔ بھارتی حکومت نے یہ بات سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرتے ہوئے کہی ہے۔ تقریبا پندرہ دن قبل سپریم کورٹ نے بھارتی حکومت سے حلف نامہ داخل کرنے کو کہا تھا۔بھارتی سپریم کورٹ ایڈووکیٹ اشونی کمار اپادھیائے کی درخواست پر سماعت کر …
تفصیل۔۔۔بالی ووڈ اداکاروں کی فلم ”دی کشمیر فائلز”پر تنقید کی حمایت
نئی دہلی 29نومبر(کے ایم ایس) سوارا بھاسکر اور پرکاش راج جیسی بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے پیر کو گوا میں فلم فیسٹول کے دوان فلم” دی کشمیر فائلز” کے بارے میںبھارت کے بین الاقوامی فلم فیسٹول کی جیوری کے سربراہ ندو لیپڈ کے بیان کی حمایت کی ہے ۔ جیوری سربراہ نے فلم کومحض پروپیگنڈااوربیہودہ قراردیاہے۔ معروف اداکار پرکاش راج نے خبر کوشیئر کرتے ہوئے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا …
تفصیل۔۔۔چھتیس گڑھ : دھماکے میں بھارتی سی آر پی ایف اہلکار زخمی
نئی دلی 29 نومبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں آج ایک دھماکے میں سینٹرل ریزروپولیس فورس کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجی اہلکار دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے زخمی ہو ا۔انسپکٹر جنرل بستر ریجن چھتیس گڑھ پی سندر راج نے دعویٰ کیاہے کہ دھماکہ خیز مواد نکسل باڑیوں کی طرف سے نصب کیاگیا تھا ۔
تفصیل۔۔۔